مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی قبضے میں کشمیر یوں کی منفرد شناخت سنگین خطرے میں

سری نگر :بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں لوگوں نے بی جے پی کی زیر قیادت بھارتی حکومت کی طرف سے علاقے کی آبادیاتی اور ثقافتی شناخت کو تبدیل کرنے کی منظم کوششوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے بھارتی قبضے میں کشمیر یوں کی منفرد شناخت سنگین خطرے میں ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق علاقے کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والے مکینوں نے ایک عالمی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی کی زیر قیادت بھارتی حکومت کشمیر کے مسلم تشخص کو مجروح کرنے اور علاقے کے تاریخی اور ثقافتی تانے بانے کو نئی شکل دینے کے مذموم منصوبے پر عمل پیرا ہے۔ لوگوں نے کہا کہ علاقے میں غیر مقامی لوگوں کی آباد کاری جموں و کشمیر کی مسلم اکثریتی حیثیت کو تبدیل کرنے کے وسیع منصوبے کا حصہ ہے۔
انہوںنے5 اگست 2019 کے واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سلب کرنے کا بنیادی مقصد ہی کشمیریوں کے منفرد تشخص کو مٹانا اور علاقے میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدلنا تھا۔ لو گوں نے کہا کہ بھارت کی کشمیر دشمن پالیسوں سے کشمیریوں کی سیاسی ، معاشرتی اور مذہبی بنیادں کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت جموں وکشمیر کے حوالے سے جو اقدامات کر رہا ہے وہ بین الاقوامی اصولوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی صریح خلاف ورزی ہیںجن میں جموں و کشمیر کی متنازعہ حیثیت اور اس کے عوام کے مستقبل کا تعین کرنے کے حق کو تسلیم کیا گیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button