بھارت

دلتوں پر مظالم کے76 فیصدواقعات بی جے پی کے زیر اقتدار ریاستوں میں پیش آئے: کانگریس

نئی دہلی:بھارت میں کانگریس پارٹی کا کہنا ہے کہ راجستھان کی بی جے پی حکومت اجمیر میں ایک دلت لڑکی کی اجتماعی عصمت دری کے معاملے میں مجرموں کو بچا رہی ہے جبکہ بی جے پی کے زیر اقتدار ریاستوں میں دلتوں کے خلاف مظالم بڑھ رہے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کانگریس کے رہنما راجیندر پال گوتم نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اعداد و شمار کا حوالہ دیا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ دلتوں پر مظالم کے 76 فیصد واقعات بی جے پی کے زیر اقتدار پانچ ریاستوں اتر پردیش، مدھیہ پردیش، راجستھان، بہار اور مہاراشٹر سے رپورٹ ہوئے ہیں۔گوتم نے اجمیر کیس میں پولیس کی بے حسی کاحوالہ دیا جہاں جولائی 2024 میں ایک 15 سالہ دلت لڑکی کی اجتماعی عصمت دری کی گئی تھی۔ لڑکی کا بیان ریکارڈ کرنے کے باوجود آٹھ ماہ تک کوئی گرفتاری نہیں کی گئی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button