بھارت

بھارت :منی پور میں تازہ تشدد، دو بچوں سمیت چارافراد ہلاک، پانچ اضلاع میں انٹرنیٹ معطل

امپھال:بھارت کی شورش زدہ ریاست منی پور میں تشدد کے تازہ واقعات میں دو بچوں سمیت چارافراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ امپھال سمیت پانچ اضلاع میں انٹرنیٹ سروسز معطل کردی گئی ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی پیراملٹری فورسز نے احتجاجی مظاہرین پر فائرنگ کرکے دو شہریوں کو ہلاک اور متعددکو زخمی کردیا۔ بھارتی پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے اہلکاروں نے اس وقت گولیاں چلائیں جب لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے احتجاج کرتے ہوئے سڑک بلاک کردی۔ مظاہرین موئرنگ ترونگلاوبی میں ایک راکٹ حملے میں دو بچوں کی ہلاکت اور ان کی ماں کے زخمی ہونے کے خلاف احتجاج کررہے تھے۔یاد رہے ضلع بشنوپور میں کوکی عسکریت پسندوں نے گزشتہ رات موئرنگ ترونگلاوبی میں راکٹ سے حملہ کیا تھاجس میں 2 بچے ہلاک اور ان کی ماں زخمی ہوئی تھی۔ بچوں کی ہلاکت کے خلاف علاقے میں احتجاجی مظاہرے پھوٹ پڑے ۔ بھارتی فورسز کی فائرنگ کے بعد مظاہرین نے گیلمول کے قریب سی آر پی ایف کیمپ پر دھاوا بول دیا ۔ پولیس نے بتایا کہ مظاہرین نے گاڑیوں کو آگ لگا دی اور املاک کی توڑ پھوڑ کی۔ایک پولیس اہلکار نے تصدیق کی کہ سی آر پی ایف کی فائرنگ میں دو افراد ہلاک ہوئے جبکہ پانچ دیگر زخمی ہوئے ۔تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات کو دیکھ کر امپھال سمیت 5 اضلاع میں انٹرنیٹ سروسزمعطل کر دی گئی ہیں۔ حکام کے مطابق ریاستی حکومت نے امن و امان کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے امپھال ویسٹ، امپھال ایسٹ، تھوبل، کاکچنگ اور بشنوپور اضلاع میں انٹرنیٹ اور موبائل ڈیٹا سروسز کو فوری طورپر 3 دنوں کے لیے معطل کرنے کا حکم دیا ہے۔ مظاہرین نے 2 تیل ٹینکروں اور ایک ٹرک کو بھی نذرآتش کردیا۔ مظاہرین نے موئرانگ تھانے کے سامنے ٹائر جلائے اور ایک عارضی پولیس چوکی کو بھی نقصان پہنچایا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button