مقبوضہ جموں و کشمیر

جموں کشمیر کے ریاستی درجے کی فوری بحالی ناگزیر ہے، فاروق عبداللہ

سری نگر :بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ علاقے کا ریاستی درجہ بحال کرنا ایک فوری ضرورت ہے کیونکہ اس سے عوام کو کافی ریلیف ملے گا ، ایک منتخب حکومت بغیر کسی رکاوٹ کے کام کر سکے گی اور عوامی مفاد میں موثر فیصلے کیے جا سکےںگے۔
کشمیر میڈیاسرو س کے مطابق ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے یہ بات جموں میں اپنی رہائش گاہ پر مختلف علاقوں سے آنے والے عوامی وفودسے گفتگو کے دوران کہی۔انہوں نے کہا کہ ریاسی درجے کی بحالی کے لیے جدوجہد جاری رہے گی، جموں و کشمیر کے عوام سے چھینے گئے حقوق کی بحالی کے لیے نیشنل کانفرنس ہر پرامن اور جمہوری راستہ اختیار کرنے سے دریغ نہیں کرے گی۔
ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے امید ظاہر کی کہ جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بغیر کسی مزید تاخیر کے بحال کر دیا جائے گا، جس سے حکومت عوام کی زیادہ موثر طریقے سے خدمت کر سکے گی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button