مقبوضہ جموں و کشمیر

نوہٹہ : آتشزدگی میں 7 رہائشی مکانات بری طرح متاثر

سرینگر:غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سرینگر کے علاقے نوہٹہ میں نصف شب کو لگنے والی آگ سے سات رہائشی مکانات کو نقصان پہنچاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نوہٹہ کے علاقے چاند پورہ میں ایک مکان میں لگنے والی آگ نے جلد ہی قریبی عمارتوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ فائر بریگیڈ کے عملے نے پولیس اور مقامی لوگوں کے ساتھ مل کر ایک گھنٹے کی انتھک کوششوں کے بعد آگ پر قابو پایا ۔واقعے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے ۔فوری طورپر آگ لگنے کی وجہ کا معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button