بھارت

منی پور:کُکی سرداروں کی آرمی ہیڈکوارٹر کی تعمیر کی مخالفت

امپھال:شورش زدہ بھارتی ریاست منی پور کے ضلع ٹینگنوپال میں کُکی چیفس ایسوسی ایشن نے سیووم گاؤں میں 11ویں انڈیا ریزرو بٹالین کے ہیڈکوارٹر کی مجوزہ تعمیر کی سخت مخالفت کرتے ہوئے اس منصوبے کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق، کُکی سرداروں نے کہا کہ تعمیر کا ٹینڈر مقامی اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بغیر جاری کیا گیا، حالانکہ علاقہ مکینوں اور سول سوسائٹی تنظیموں کی جانب سے ہیڈکوارٹرز کی تعمیرپر بار بار اعتراضات کیے جا چکے ہیں۔ ایسوسی ایشن نے حکومت اور ٹھیکیداروں کو خبردار کیا کہ مقامی لوگ تعمیراتی کام شروع نہیں ہونے دیں گے۔ککی قبائل کے سخت ردعمل سے منی پور کے جاری تنازعے کے درمیان مقامی برادریوں اور حکام کے درمیان بڑھتے ہوئے عدم اعتماد کی عکاسی ہوتی ہے۔ کُکی چیفس ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ متاثرہ برادریوں کے تحفظات کو مدنظر رکھے بغیر سیکیورٹی انفراسٹرکچر میں توسیع نہیں کی جانی چاہیے۔
دوسری جانب، مردم شماری سے قبل قومی شہری رجسٹر (این آر سی) کو اپ ڈیٹ کرنے کے مطالبے پر 17 اگست سے منی پور بھر میں دو روزہ عام ہڑتال کی گئی۔کیمپین فار جسٹ اینڈ فیئر ڈیلی میشن کا کہناہے کہ این آر سی کو اپ ڈیٹ کرنےکے لیے حکومت سے کی گئی متعدد اپیلوں کو نظر انداز کر دیا گیا۔ کنوینر جتیندر نگومبم نے کہا کہ یہ مطالبہ مبینہ غیر قانونی امیگریشن کے خدشات کے پیش نظر مقامی قبائلی برادریوں کے مفادات کے تحفظ کے لیے ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button