پارلیمنٹ میں بلوں کی ناکامی سے بی جے پی حکومت کو زبردست جھٹکا لگا ہے، پرینکاگاندھی

نئی دلی:کانگریس نے کہا ہے کہ بی جے پی حکومت نے خواتین تحفظات بل کی آڑ میں وفاقی ڈھانچے کو بدلنے کی کوشش کی ہے اور پارلیمنٹ میں اس بل کی شکست جمہوریت کی جیت ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کانگریس کی جنرل سیکرٹری پرینکا گاندھی نے دلی میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران خواتین تحفظات قانون 2023پرفوری عملدرآمد کا مطالبہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے اپنے مذموم سیاسی مقاصد کیلئے خواتین تحفظات کو حدبندی سے مرطوط کیا اور اس بل کے پیچھے واحدمقصد مستقل طور پر اقتدارمیں رہناتھا۔پرینکا گاندھی نے کہا کہ جمعہ کے روزپارلیمنٹ میںجو کچھ ہوا وہ جمہوریت کی ایک اہم کامیابی ہے ، وفاقی ڈھانچے میں تبدیلی اور جمہوریت کو کمزور کرنے کی سازش ناکام بنا دی گی ۔یہ دستور ، ملک اور حزب اختلاف کی ایک بڑی فتح ہے۔ انہوںنے کہا کہ حکومت نے 2029کے عام انتخابات میںاپنے فائدے کے لیے بل لایا تھا، اسکا قطعا خواتین کے تحفظات سے کوئی تعلق نہیں تھا ۔انہوںنے کہا کہ بی جے پی حکومت کو پہلا زبردست جھٹکالگاہے اسی لیے وہ اسے یوم سیاہ قرار دے رہی ہے۔







