بھارت

بھارت :منی پور میں نسلی فسادات کی نئی لہر، مودی حکومت حالات پر قابو پانے میں بری طرح ناکام

نئی دہلی :نریندرمودی کی زیر قیادت بی جے پی حکومت کی ناکام پالیسیوں نے بھارت کی شمال مشرقی ریاست منی پورکو آگ میں جھونک دیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق منی پورمیں نسلی فسادات کی نئی لہر جاری ہے اور مودی حکومت حالات پرقابوپانے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔ مودی کی زیر قیادت ہندو انتہا پسند تنظیم بی جے پی حکومت کی یک طرفہ اور ناکام پالیسیوں نے منی پورکو آگ میں جھونک دیا ہے جس کے نتیجے میں وہاں نسلی فسادات شدت اختیارکرگئے ہیں۔بھارتی جریدہ ” دی اسٹیٹ مین“ منی پورمیں بھڑکنے والے نئے فسادات کی تفصیلات سامنے لے آیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ منی پورکے ضلع امپھال کے جنوبی علاقے میں متعدد مکانات کو آگ لگادی گئی ہے۔بھارتی جریدے کے مطابق نسلی فسادات کے دوران گھروں کو آگ لگانے اوربڑھتی ہوئی کشیدگی نے منی پورکے امن کوایک بارپھرخطرے میں ڈال دیاہے۔ واقعے کے فوراً بعد علاقے میں بھارتی فورسز کی بڑی تعداد تعینات کر دی گئی ہے۔ نسلی فسادات کی نئی لہر نے ریاست میں تباہی مچا دی ہے۔ مودی حکومت کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے امپھال میں متعدد مکانات کو نذرآتش کیاگیا اور شدید کشیدگی کے بعد علاقے میں فوج تعینات کر دی گئی ہے۔دی اسٹیٹ مین کے مطابق واقعے میں ملوث ہونے پر ہینگ جنگ گاو¿ں کے سربراہ سمیت 2 افرادکو گرفتار کرلیا گیا ہے۔بھارتی انسانی حقوق کی کارکن نندتا ہاکسر نے منی پور کی صورتحال پر مودی حکومت کوآڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ حکومت منی پورمیں پرتشدد واقعات کی اصل وجوہات چھپانے کے لیے غیر ملکی مداخلت کے الزام کو جوازبنا رہی ہے۔حالیہ فسادات کے واقعات سے ثابت ہوتا ہے کہ مودی حکومت منی پور میں امن وامان برقراررکھنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button