بھارت

بھارت :منی پور میںہزاروںمظاہرین کی وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ کا گھیراﺅ کرنے کی کوشش

mani

امپھال:بھارت کی شورش زدہ ریاست منی پور میں تشدد تھمنے کا نام نہیں لے رہاہے ،جہاںہزاروں لوگوں نے سڑکوں پر نکل کر احتجاجی مظاہرے کئے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق دارالحکومت امپھال کے مختلف علاقوں سے مظاہرین 4 الگ الگ ریلیوں کی صورت میں وزیر اعلیٰ کی رہائش کی طرف بڑھنے لگے اوروہ پائیدار امن کا مطالبہ کررہے تھے۔ تاہم نے پولیس نے مظاہرین کو روکنے کے لئے لاٹھی چارج کیا اورآنسو گیس کے گولے داغے۔ یہ احتجاجی مظاہرہ میتئی تنظیم” کوآرڈنیٹنگ کمیٹی آن منی پور انٹگریٹی‘ کے بینر تلے منعقد کیا گیا تھا۔وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ کے چاروں طرف پہلے ہی بھارتی پولیس اور پیراملٹری فورسزکی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی اور اہم مقامات پر اضافی چوکیاں قائم کی گئی تھیں۔حکام کے مطابق جب لوگوں نے کھورئی لاملونگ علاقہ میں ناکے کوتوڑنے کی کوشش کی تو پولیس نے انہیں روکنے کے لیے آنسو گیس کے گولے داغے۔ یہ علاقہ وزیر اعلیٰ کی رہائش سے محض 2 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔احتجاجی مظاہرہ میں شامل لوگوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرزاٹھارکھے تھے۔ جن پر درج اہم مطالبات میں ضلع بشنوپور میں حال ہی میں ہونے والے بم دھماکے میں ہلاک ہونے والے 2 معصوم بچوں کے لیے انصاف کا مطالبہ بھی شامل تھا۔ دیگر مطالبات میں نسلی تشدد کے سبب نقل مکانی پر مجبور ہزاروں لوگوں کی فوری بحالی بھی شامل تھی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ 3 مئی 2023 سے شروع ہونے والے بحران کے باوجود ابھی تک کوئی ٹھوس حل نہیں نکالا گیا ہے۔ احتجاجی مظاہرین نے خبردار کیا کہ اگر حکومت نے ان کے مطالبات پر جلد کارروائی نہ کی تو تحریک میں مزید شدت لائی جائے گی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button