مقبوضہ جموں و کشمیر

رامبن سڑک حادثے میں تین بھارتی فوجی ہلاک

جموں:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع رامبن میں بھارتی فوج کی ایک گاڑی سڑک سے پھسل کر گہری کھائی میں گرنے سے تین بھارتی فوجی موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب جموں سے سرینگر جانے والا بھارتی فوج کا ٹرک بیٹری چشمہ کے قریب 600فٹ گہری کھائی میں جا گرا۔ قابض حکام نے بتایا کہ امدادی ٹیموں کو فوری طور پر جائے وقوعہ پر روانہ کر دیا گیا ہے۔ تاہم جب تک ٹیمیں وہاں تک پہنچیں، تینوں فوجی ہلاک ہو چکے تھے۔ہلاک ہونے والے فوجیوں کی شناخت امیت کمار، سوجیت کمار اور مان بہادر کے طور پر کی گئی ہے۔ حکام نے بتایا کہ پولیس، فوج، ریاستی ڈیزاسٹر رسپانس فورس اور رضاکاروں پر مشتمل ٹیم امدادی کارروائیوں میں مصروف ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button