World

برسلز: سکھ کمیونٹی کا یورپی پارلیمنٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ،” خالصتان کو آزاد کرو” کے نعرے

al

برسلز: یورپی یونین کے دارالحکومت برسلز میں یورپی پارلیمنٹ کے سامنے لکسمبرگ اسکوائر پر سکھ کمیونٹی کی جانب سے ”خالصتان کو آزاد کرو ”کے عنوان سے ایک بہت بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سکھ سنگت آرگنائزیشن اور گردوارہ انتظامیہ کے زیرِ اہتمام منعقدہ فریڈم ریلی میں بیلجیئم سمیت یورپ بھر سے سکھ کمیونٹی کی سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔مظاہرین نے مودی حکومت کے خلاف فلک شگاف نعرے لگائے اور بھارتی جمہوریت کو جعلی قرار دیا ۔مظاہرین کا کہناتھاکہ بھارت اب سکھوں کے حقِ خودارادیت کو مزید نہیں دبا سکتا۔سکھ رہنما گردیال سنگھ نے اپنے خطاب میں کہا کہ تحریکِ آزادی کی خاطر ہمارے بزرگوں نے تختہ دار کو چوما اور بے پناہ قربانیاں دیں، جنہیں رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ امرتسر کے اکال تخت پر سکھ خالصتان کے اعلان کی 40ویں برسی بھرپور طریقے سے منائی جائے گی۔سکھ فیڈریشن یوکے کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق برسلز پریس کلب میں ایک اہم پریس کانفرنس بھی شیڈول کی گئی ہے،جس میں بھارت کی جانب سے اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی اور ہندوتوا نظریے کے ذریعے اقلیتوں پر ظلم و ستم کو بے نقاب کیا جائے گا۔مظاہرین نے عالمی طاقتوں بشمول امریکہ، چین، برطانیہ اور جرمنی کے بدلتے ہوئے رویوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اب دنیا بھارت کو غیر معتبر ملک تصور کرتی ہے۔ریلی کے شرکا نے واضح کیاکہ بھارت کے اندرجاری آزادی کی تحریکیں اسے کم از کم آٹھ مختلف ریاستوں میں تقسیم کر دیں گے اور خالصتان سمیت کئی نئی آزاد ریاستیں دنیا کے نقشے پر ابھریں گی۔ سکھ رہنمائوں نے اس موقع پر پاکستانی عسکری قیادت سے بھی اپیل کی کہ وہ ان کے حقِ خودارادیت کی تحریک کی اخلاقی حمایت کریں۔ دوپہر 12 بجے شروع ہونے والا احتجاجی مظاہرہ کئی گھنٹوں تک جاری رہا، جس میں خالصتان کے حق میں زبردست نعرے بازی کی گئی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button