World
آپریشن سندورمیں ناکامی، ٹرمپ کی پالیسیوں سے مودی کی عالمی حیثیت کمزور، لے مونڈ

پیرس :بھارت کی آپریشن "سندور” میں ناکامی کے بعد پاکستان کا عالمی کردار مزید مستحکم ہوگیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فرانسیسی روزنامے لے مونڈ کی رپورٹ میں کہاگیاہے کہ نریندر مودی کو عالمی سطح پرامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقدامات سے شدید سبکی کا سامنا کرنا پڑا اور اس کی قیادت کی ساکھ متاثر ہوئی ہے۔مودی کی انتخابی حلقہ بندی کے ذریعے طاقت مستحکم کرنے کی کوشش بھی ناکام ثابت ہوئی ہے اور آمرانہ رجحانات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔اخبار کے مطابق صدر ٹرمپ کی پالیسیوں کے باعث نریندر مودی کی عالمی حیثیت کمزور ہورہی ہے جبکہ بھارتی روپے کی قدر میں کمی سے معیشت بری طرح متاثر ہورہی ہے۔لے مونڈ کی رپورٹ کے مطابق مودی کے دور حکومت میں بھارت میں جمہوری اقدار پر بھی سوالات کھڑے ہوگئے ہیں اور ووٹر فہرستوں میں متنازع تبدیلیاں کی گئی ہیں۔






