مقبوضہ جموں و کشمیر
پلوامہ: بھارتی فورسز نے ایک کشمیری کو گرفتار کر لیا

سرینگر :بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فورسز نے ضلع پلوامہ ایک کشمیری کو گرفتار کر لیا ۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق محمد عمر ملک نامی کشمیری کو بھارتی فوج کی 44 راشٹریہ رائفلز (آر آر)، پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس( سی آر پی ایف) کی 183 بٹالین اور پولیس کی مشترکہ ٹیم نے ایک آپریشن کے دوران گرفتار کیا ۔ گرفتار شخص ضلع کے علاقے کاچھی پور کا رہائشی بتایا جا رہا ہے ۔ بھارتی فورسز نے عمر ملک کی گرفتاری کا جواز فراہم کرنے کیلئے اس پر عسکریت پسندوں کیلئے کام کرنے کا الزام عائد کیا ہے ۔ فورسز نے گرفتار شخص سے ہتھیار اور گولہ بارود بھی برآمد کرنے کا دعویٰ کیا۔
گرفتار شخص کے خلاف غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون ”یو اے پی اے“ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔






