مقبوضہ جموں و کشمیر

”پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دیکر خود کو عالمی سطح پر منوا لیا ہے“

فیڈ مارشل سید عاصم منیر کی تصویر تھامے کشمیری نوجوان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

سرینگر :بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں ایک کشمیری نوجوان کو پاکستان کے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی تصویر والا پوسٹر تمامے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ویڈیو میں ایک کشمیری نوجوان کو بھارت کی طرف سے گزشہ برس پاکستان کے خلاف کی جانے والی جارحیت اور اسکے آپریشن سندور کی شکست فاش جبکہ اسکے مقابلے میں پاکستان کے آپریشن بنیان مرصوص کی تاریخ ساز کامیابی کا حوالہ دیتے ہوئے یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ” پاکستان کی ائر فورس نے 10 مئی 2025کو جسطرح بھارت کی دھول چٹائی ، کشمیر کی سرزمین اسکی گواہ ہے، بھارت کے چھ جہاز گرائے گئے اور بھارت کا غرور چکنا چور ہوگیا، آج بھارت کو پوری دنیا میں ذلت و رسوائی کا سامنا ہے ، بھارتی میڈیا نے جھوٹ بول بول کر اپنی عوام کو گمراہ کیا اور سبز باغ دکھائے۔پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دیکر عالمی سطح پر خود کو منوا لیا ہے، بھارت اب کشمیرپر اپنا فوجی قبضہ زیادہ دیر تک برقرار نہیں رکھ سکتا ۔پاکستان عالمی سطح پر ایک انتہائی قائدانہ کردار ادا کر رہا ہے ، کشمیربھارت کے جابرانہ قبضے سے آزادہو کر پاکستان کا حصہ بنے گا“۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button