بھارت
دلی ہائیکورٹ نے انجینئر رشید کی درخواست مستردکر دی

نئی دہلی :دہلی ہائی کورٹ نے تہاڑ جیل میں غیر قانونی طور پر نظر بند کشمیری سیاست دان اور بھارتی پارلیمنٹ کے رکن انجینئر عبدالرشید کی درخواست مسترد کر دی ہے جس میں ایک جھوٹے مقدمے میں فرد جرم دائر کیے جانے کو چیلنج کیا گیا تھا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق عدالت کے فیصلے نے بھارت میں عدلیہ کی غیر جانبدار ی اور انصاف کی فراہمی پر ایک مرتبہ پھر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔
انجینئر رشید نے 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں مقبوضہ جموںوکشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کو مقبوضہ وادی کشمیر کے بارہمولہ حلقے سے شکست دی تھی۔ وہ 2019 سے تہاڑ جیل میںہیں۔ انہیں بھارتی تحقیقاتی ادارے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی ( این آئی اے ) نے غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون یو اے پی اے کے تحت گرفتار کر لیا تھا ۔




