APHC-AJK

مظفرآباد:حریت کانفرنس آزادکشمیر شاخ کے وفد کی قائم مقام صدر آزاد کشمیر سے ملاقات

"بنیان مرصوص" ریلی کی قیادت کی دعوت دی

مظفرآباد:کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کے ایک وفد نے سیکریٹری جنرل ایڈوکیٹ پرویز احمد شاہ کی قیادت میں قائم مقام صدر آزاد جموں وکشمیر چوہدری لطیف اکبر سے مظفر آباد میں ملاقات کی اور انہیں 9 مئی کو مظفرآباد میں منعقد ہونے والی "بنیانِ مرصوص” ریلی کی قیادت کرنے کی دعوت دی۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق قائم مقام صدر چوہدری لطیف اکبر نے ریلی کی قیادت کی دعوت قبول کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام کے ناقابل تنسیخ حقِ خودارادیت کے حصول کی جدوجہد کو ہر فورم پر اجاگر کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ریلی افواجِ پاکستان کی بے مثال قربانیوں اور دفاعِ وطن کی شاندار خدمات کو شایانِ شان خراجِ تحسین پیش کرنے کا ایک عظیم مظہر ہوگی اور قوم کے عزم، اتحاد اور ملی یکجہتی کی بھرپور عکاسی کرے گی۔صدر آزاد کشمیر نے اہلیانِ مظفرآباد سے اپیل کی کہ وہ اس ولولہ انگیز ریلی میں بھرپور شرکت کرکے حب الوطنی کا عملی مظاہرہ کریں اور اس تاریخی موقع کو قومی یکجہتی کے پیغام میں تبدیل کریں۔حریت قیادت نے قائم مقام صدر چوہدری لطیف اکبر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ آپ کی شرکت اس اہم عوامی ریلی کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔وفد میں کشمیریحریت رہنما مشتاق السلام, عبد المجید میر اور منیر لونڈی شامل تھے۔


ادھرکل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے وفد نے مظفرابادمیں جموں وکشمیر پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے صدر سید اشتیاق بخاری سے ملاقات کی اور انہیں 9 مئی کو منعقد ہونے والی عظیم الشان "ہم ہیں بنیان مرصوص” ریلی میں شرکت کی دعوت دی۔حریت وفد نے کہا کہ یہ ریلی افواجِ پاکستان کی بے مثال قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے اور قومی یکجہتی کے اظہار کا ایک اہم موقع ہے۔اس موقع پر سید اشتیاق بخاری نے کہا کہ وہ اور ان کی تنظیم اس ریلی میں بھرپور اور مؤثر نمائندگی یقینی بنائیں گے۔ ملاقات کے اختتام پر اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے اور کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کے حصول کے لئے مشترکہ جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔


دریں اثناکل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کا وفد مہاجرینِ کشمیر کے رہنما راجہ ولایت خان کے انتقال پر ان کے بیٹے راجہ امتیاز سے اظہار تعزیت کیلئے انکے گھر گیا۔وفد میں جنرل سیکریٹری ایڈوکیٹ پرویز احمد شاہ ، راجہ خادم حسین شاہین، شیخ عبدالماجد، مشتاق السلام اور عبدالمجید میر شامل تھے۔ حریت وفد نے مرحوم راجہ ولایت کے ایصالِ ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور سوگوار خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لئے صبرِ جمیل کی دعا کی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button