بھارت

بھارت بھر میں 7ہزار993اسکولوں میں طلبا کے داخلے کی شرح صفر ہے: نیتی آیوگ کی رپورٹ میں انکشاف

نئی دلی:نیتی آیوگ کی رپورٹ میں انکشاف کیاگیاہے کہ بھارت بھر میں تقریبا 7ہزار993اسکولوں میں طلبا کے داخلے کی شرح صفر ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق، "بھارت میں اسکول ایجوکیشن سسٹم: کوالٹی میں بہتری کیلئے قتی تجزیہ اور پالیسی روڈ میپ” کے عنوان سے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ یہ اسکول انتظامی ریکارڈ میں کام کرتے نظر آتے ہیں، لیکن اب وہ کسی بھی طالب علم کی خدمت نہیں کرتے۔ رپورٹ میں UDISE+2024-25 کے اعداد و شمار کا استعمال کرتے ہوئے کہاگیاہے کہ، یہ اسکول، صفر اندراج کے باوجود، مالی اور انسانی وسائل استعمال کر رہے ہیں ، جو زمینی حقیقت اور منصوبہ بندی کے درمیان فرق کو ظاہر کرتے ہیں۔رپورٹ میں خاص طور پر دیہی اور قبائلی علاقوں کے اسکولوں میں میں اساتذہ کی نمایاں کمی کو بھی اجاگر کیا گیا ہے۔ ایک لاکھ سے زیادہ اسکول صرف ایک استاد کے ساتھ کام کررہے ہیں،جو مجموعی اسکولوں کی تعداد کا 7 فیصد سے زائد ہیں۔ جھارکھنڈ، نگر حویلی ، مہاراشٹر، اور مغربی بنگال جیسی ریاستوں میں طالب علم اوراستاد کا تناسب قومی اوسط سے کافی زیادہ ہے۔بھارت کے 98ہزار592سے زائد طالبات کے اسکولوں میں جبکہ طلبہ کے 61ہزار540میں قابل استعمال بیت الخلاموجود نہیں ہیں۔رپورٹ میں کئی ریاستوں میں تدریسی عملے کی شدید کمی کابھی انکشاف کیاگیاہے ۔ صرف بہار میں پرائمری سکولوںمیں 2لاکھ سے زائد آسامیاں خالی ہیں، ثانوی اور سینئر سیکنڈری سطح کے سکولوں میں اساتذہ کی بالترتیب 36اور33ہزار آسامیاں خالی ہیں۔ کرناٹک، ہریانہ، اور مہاراشٹرکے اسکولو ں کو بھی اساتذہ کی نمایاں کمی کا سامنا ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button