پاکستان
برسلز :بیلجیئم میں پاکستان کے سفیر کی انسانی حقوق کی کارکن مرجان لوکاس سے ملاقات
مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کی مستقبل حمایت پرخیرمقدم کیا
برسلز: بیلجیئم میں پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی نے برسلز میں انسانی حقوق اور امن کی کارکن مرجان لوکاس سے ملاقات کی اور مظلوم طبقات بالخصوص مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کیلئے ان کی مستقل حمایت کو سراہا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سفیر رحیم حیات قریشی نے ملاقات میں زور دیا کہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں اور کارکنوں کوسلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کیلئے اپنا اہم کردار ادا کرنا چاہیے۔ سفیر رحیم قریشی نے فیڈریشن آف بیلجین چیمبرز آف کامرس کے صدر برینڈرز رینی سے ملاقات کی اورپاکستان میں بیلجین کاروباری اداروں کے لیے امید افزا تجارتی اور سرمایہ کاری کے مواقع کو اجاگر اور مستقبل میں کاروبار سے کاروبار روابط کو فروغ دینے کے لیے کوششیں تیز کرنے پر اتفاق کیا۔





