مقبوضہ جموں و کشمیر

کل جماعتی حریت کانفرنس کی آپریشن بنیان المرصوص کی تعریف

بھارتی ہٹ دھرمی تنازعہ کشمیر کے پرامن حل میں بڑی رکاو ٹ ہے

سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے پاکستان کے ساتھ کشمیریوں کی والہانہ محبت اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپریشن بنیان المرصوص پاکستان کی فیصلہ کن طاقت کا مظاہرہ تھا جس کا مقصد علاقائی سلامتی کو برقرار رکھنا تھا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں بلکہ بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ تنازعہ ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کارروائی کسی بھی قیمت پر اپنی خودمختاری کا دفاع کرنے اور خطے میں بھارتی جارحیت اور اس کے ہندوتوا ایجنڈے سے پیدا ہونے والے مسائل سے نمٹنے کے لیے اس کی تیاری کا ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی جارحیت اور ہٹ دھرمی تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کر رہی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ بھارت کے جارحانہ موقف نے کشمیر کو ایک خطرناک ایٹمی فلیش پوائنٹ بنا دیا ہے۔ترجمان نے افسوس کا اظہار کیا کہ بھارت اپنے مقاصد کے حصول کے لیے بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کو دبانے کے لیے اپنی فوجی طاقت اور فرقہ وارانہ ایجنڈے پر انحصار کررہاہے۔انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کا انحصار اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو انکا حق خودارادیت دینے پر ہے اورمسئلہ کشمیر کا حل نہ ہونا علاقائی استحکام کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ بیان میں کہاگیاکہ کشمیری سیاسی ناانصافیوںاور بھارتی قبضے کے خاتمے کے لئے پاکستان سے امید یںلگائے بیٹھے ہیں۔ ترجمان نے کہاکہ ہم بھارت سے آزادی اور پاکستان کے ساتھ ایک خوشحال مستقبل کے خواہاں ہیں۔کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارت پر زور دیا کہ وہ فوجی طاقت کا ستعمال ترک کرے اور مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور مظلوم کشمیریوںکی امنگوں کے مطابق حل کرنے کے لیے بامعنی مذاکرات کے لیے سازگار ماحول پیدا کرے۔ ترجمان نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ دہائیوں پرانے تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کرے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button