بھارت

ہندوتوا نظریہ پر عمل پیرا مودی حکومت کو مغربی بنگال میں منظم انتخابی دھاندلی پر سنگین الزاما ت کا سامنا

نئی دلی: مودی کی بھارتی حکومت کو ریاست مغربی بنگال کے حالیہ انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی اور بی جے پی کی متنازعہ کامیابی پر سنگین الزامات کاسامنا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ناقدین کا کہنا ہے کہ مودی حکومت نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی آڑ میں بہار کے بعد مغربی بنگال میں بھی منظم انتخابی دھاندلی کے ذریعے اقتدار پر قبضہ کیاہے۔بھارتی جریدے دی وائر نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ مودی کی انتخابی کامیابی کے جشن کے پیچھے بدعنوانی اور منظم دھاندلی چھپی ہوئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق مغربی بنگال میں انتخابات سے قبل تقریبا ایک کروڑ افراد کے نام ووٹر لسٹ سے خارج کر دیے گئے، جس کے باعث وہ حقِ رائے دہی سے محروم ہو گئے۔محض تضادات کی بنیاد پر 27لاکھ شہریوں کو ووٹر فہرست سے نکالا گیا جبکہ حتمی فہرست جاری ہونے کے بعد 6 لاکھ نئے ووٹرز کے اضافے نے بھی انتخابی شفافیت پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔دی وائر کے مطابق ہندوتوا نظریے پر عمل پیرا وزیر اعظم نریندر مودی اپنے حامی گروہوں کے ذریعے مغربی بنگال میں ایسا سخت گیر نظام نافذ کرنے کی تیاری کر رہے ہیں جسے ناقدین نے غزہ کی صورتحال سے تشبیہ دی ہے۔مغربی بنگال کے نو منتخب وزیر اعلیٰ سوویندو ادھیکاری کے ایک متنازع بیان کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے ہندوئوں کو مسلمانوں کے ساتھ ویسا ہی سلوک کرنے کا مشورہ دیا جیسا اسرائیل نے غزہ میں کیا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ مسلمانوں کے لیے اس وقت تک کام نہیں کریں گے جب تک وہ اپنا مذہب تبدیل نہ کر لیں۔رپورٹ میں مزیدکہا گیا کہ بی جے پی کے دیگر رہنما جن میں اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اور آسام کے وزیر اعلی ہمانتا بسوا سرما شامل ہیں، مختلف مواقع پر مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیانات دیتے رہے ہیں۔ ماہرین کے مطابق مودی حکومت نے اپنے اقتدار کو طول دینے اور ہندوتوا ایجنڈے کے فروغ کے لیے بھارت جیسے ڈیڑھ ارب آبادی والے ملک میں جمہوری اقدار کو شدیدنقصان پہنچایا ہے اور لاکھوں شہریوں کو انکے حق رائے دہی سے محروم کردیاگیاہے۔سیاسی مبصرین کایہ بھی کہنا ہے کہ بی جے پی پر مسلسل انتخابی دھاندلی اور ووٹ چوری کے الزامات کے باعث بھارت کی نام نہاد جمہوریت کا چہرہ عالمی سطح پر بے نقاب ہو چکا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button