پاکستان

کشمیر سرحدی تنازعہ نہیں بلکہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کامسئلہ ہے، مقررین

لاہور: کشمیرسنٹرلاہور میں منعقدہ ایک سیمینار کے مقررین نے کہا ہے کہ کشمیر کوئی سرحدی تنازعہ نہیں، بلکہ یہ انسانی حقوق، آزادی، ا نصاف اور حقِ خودارادیت کا مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ کشمیر کے عوام کئی دہائیوں سے ظلم، جبر اور پابندیوں کا سامنا کر رہے ہیں، مگر ا ن کے حوصلے آج بھی بلند ہیں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ” آپریشن بنیان مرصوص کے تناظر میں مسئلہ کشمیر اور ہماری قومی ذمہ داریاں” کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد کشمیری سینٹر لاہور نے ”بزم وارث شاہ پاکستان ” کے تعاون سے کیا تھا۔مقرریں نے کہا کہ کشمیریوں کی بیش بہا قربانیاں ہمیں یہ پیغام دیتی ہیں کہ آزادی کی شمع قربا نیوں سے روشن رہتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کشمیر کاز صرف کشمیری عوام کی ذمہ داری نہیں بلکہ پوری پاکستا نی قوم اور امتِ مسلمہ کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔مقررین نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص کی شا ندار فتح سے پاکستان کا وقار د نیا بھر میں بلند ہوا۔پاکستان تنازعہ کشمیر کا نہ صرف بنیادی فریق ہے بلکہ وہ بھارت کے زیر تسلط کشمیریوںکا ایک وکیل بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ معرکہ حق کی شاندار فتح نے بھارت کا تمام تر غرور، تکبر اورگمنڈ خاک میںملا دیا ہے۔
مقررین نے کہا کہ پاکستانیوں کی قومی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیر کے مسئلے کو ز ندہ رکھیں اورد نیاکے سامنے کشمیری عوام کی آواز بنیں، نوجوا ن نسل کو کشمیر کی تاریخ اور حقیقت سے آگاہ کریں، کیوں کہ کشمیر ہمارے قومی تشخص کا حصہ ہے۔
سیمینارسے نصیب اللہ گردیزی، بختیار علی سیال،مولاناشفیع جوش،پروفیسر اسما حسن، ر انجینئرمشتاق، چیء انجینئرعبدالوحید خواجہ، راجہ شیرزمان ایڈووکیٹ،انعام الحسن،راجہ شہزاداحمد، بلال بٹ، آفتاب نازکی، نصیر الحق ہاشمی، علامہ مشتاق قادری، مولا نافدا حیدری،چوہدری محمد صدیق، نذربھنڈر، مقصودچغتائی، معراج دین شاہین، شیخ امجد، زبیرقمر،قاری خالدمحمود،کیپٹن (ر)مشتاق، محموداے ترازی، ریاض چشتی، اسلم مغل، عثمان ڈار، اسلم منہاس، متین کاشمیری اور دیگر نے خطاب کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button