یہود و ہنود کے گٹھ جوڑ اور طاقت کے بے دریغ استعمال نے خطے کو جنگ میں دھکیل دیا ہے

اسلام آباد :انسانیت کے قاتل بھارت اور اسرائیل کے دہشت گردانہ مکروہ کردار نے خطے کو ایک بار پھرجنگ میں دھکیل دیا ہے اوراسرائیلی جارحیت کی غیر مشروط تائید نے بھارت کی نام نہاد غیر جانبداری کے جھوٹے دعوو¿ں کا پول کھول دیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارت میں اپوزیشن جماعتوں نے مودی کے گزشتہ ہفتے دورہ اسرائیل کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔عالمی جریدہ بلومبرگ کے مطابق بھارتی اپوزیشن کا کہنا تھا کہ مودی کے دورے نے ایران پر فضائی حملوں کی تائید کا تاثر دے کر خطے میں بحران کو جنم دیا ۔ بلومبرگ کے مطابق ایران میں بڑھتا ہوا بحران بھارتی معیشت کیلئے غیر یقینی صورتحال پیدا کر رہا ہے۔جریدے کا کہنا ہے کہ ایران پر حملے سے بھارت کو تیل کی قیمتوں اور تجارتی خسارے میں بڑے نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا۔ عالمی جریدے نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے مسلم اکثریتی خطے پر بھارت کی جارحانہ تشدد کی تصدیق بھی کی۔کانگریس پارٹی کے ترجمان کاکہناہے کہ ایران پر حملوں پر مودی کا ردِعمل بھارت کی اقدار اور مفادات سے غداری ہے۔
دریں اثناءعالمی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیرِ اعظم کی طرف سے اسرائیل کی تائید ثابت کرتی ہے کہ بھارت کسی ملک کے ساتھ مخلص نہیں۔ان کا کہنا ہے کہ موودی کا دوغلا رویہ اسرائیلی خوش فہمی کو بھی جلد ہی بھیانک حقیقت کا منہ دکھا دے گا۔






