جموں

جموں خطے میں بھارتی فوجیوں کی تلاشی اور محاصری کی کارروائیاں

جموں:
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میںبھارتی فوجیوں اورپیراملٹری اہلکاروں نے جمعرات کو بھی جموں کے متعدد اضلاع میں بڑے پیمانے پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں جاری رکھیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز نے جموں کے اضلاع بشمول راجوری، پونچھ، کشتواڑ، ڈوڈا، ادھم پور اور کٹھوعہ میں کارروائیوں کے دوران آزاد ی پسند کشمیریوں کو نشانہ بنایا ۔آئی جی پولیس جموں زون بھیم سین ٹوٹی نے جموں میں جاری ایک پریس ریلیز میں دعویٰ کیاہے کہ بھارتی فوج خطے کے مختلف حصوں میں روزانہ 100 سے زیادہ کارروائیاں کر رہی ہیں۔ ان کارروائیوں کا مقصد امن وامان کا قیام اور عسکریت پسندوں کی سرگرمیوں کو روکناہے۔تاہم ناقدین اور مقامی لوگوں نے بھارتی فوج کی ان کارروائیوں پرسخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انسانی حقوق کے کارکنوں کاکہنا ہے کہ علاقے میں بڑے پیمانے پر بھارتی فوجیوں کی موجودگی اور تلاشی اور محاصرے کی کارروائیوں سے خوف و دہشت کا ماحول قائم ہو گیا ہے ۔فوجی گھروں پر چھاپے کے دوران لوگوں سے پوچھ گچھ کرتے ہیں اور انہیں ہراساں کرنے کے علاوہ گرفتار بھی کرلیتے ہیں ۔سیاسی مبصرین نے بھارتی فوجیوں کی وحشیانہ کارروائیوں پر سخت تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہاہے کہ ان کا مقصد لوگو ں میں خوف و دہشت میں مبتلا کرنا ہے ۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں حالیہ مہینوں میں بھارتی فوج، پیراملٹری اور پولیس اہلکاروں کی فوجی طرز کی کارروائیوں میں نمایاں تیزی دیکھی گئی ہے۔قابض حکام کے مطابق پیر پنجال رینج کے ساتھ بڑے پیمانے پر فوجی کارروائیاں شروع کی گئی ہیں ۔ کشمیری رہنمائوں اور سول سوسائٹی کے گروپوں نے جموں خطے کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے اور مودی حکومت اور اسکی قابض انتظامیہ کو اعتماد سازی کے اقدامات کرنے اور دیرینہ تنازعہ کشمیر کے پر امن کیلئے پاکستان اور حقیقی کشمیری قیادت کے ساتھ بامعنی مذاکرات شروع کرنے پرزوردیاہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button