مقبوضہ جموں و کشمیر

گاندربل میں گزشتہ کئی دنوں سے لاپتہ لڑکی کی لاش برآمد

سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع گاندربل میں گزشتہ کئی دنوں سے لاپتہ ایک نوعمر لڑکی کی لاش کنگن کے علاقے گنیواں میں ایک نہر سے برآمد ہوئی ہے، اہل خانہ اور مقامی لوگوں کو شبہ ہے کہ اسے قتل کیاگیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سید بستی سرفرا گنڈ کی رہائشی لڑکی 15مئی سے لاپتہ تھی۔اس کی گمشدگی سے علاقے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی اور اس کے اہل خانہ نے پولیس سے رجوع کیاتھا۔ سنبل بالا سے کنگن تک کئی دنوں کی تلاش کے بعدلڑکی کی لاش ہفتے کی سہ پہر گنیوان میں ایک نہر سے برآمد ہوئی۔پولیس نے لاش کو قانونی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا اور موت کی وجوہات جاننے کے لیے تفتیش شروع کر دی۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ جس طرح سے لڑکی لاپتہ ہوئی اور اس کی لاش نہر سے ملی اس نے شکوک و شبہات کو جنم دیا ہے۔ لڑکی کے اہلخانہ مکمل تحقیقات کا مطالبہ کررہے ہیں۔لاش گھر پہنچنے پر علاقے میں کہرام مچ گیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button