مہاراشٹر: آئی ٹی کمپنی اچانک بندکر دی گئی ِ،7سو سے زائد ملامین بے روزگار

ممبئی: بھارتی ریاست مہاراشٹر کے شہر پونے کی ایک آئی ٹی کمپنی ” ْتھنک ٹیکنالوجی انڈیا” نے راتوں رات اپنا دفتر بند کر دیا ہے جس کے نتیجے میں 7سو سے زائد سے ملازمین بے روز گار ہو گئے ہیں جن میں سافٹ ویئر انجینئرز بھی شامل ہیں ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کمپنی کے کسی پیشگی اطلاع کے بغیر بند ہو جانے سے چیک بائونس ہونے، تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور مالی بدانتظامی کی کئی شکایت سامنے آئی ہیں۔ پولیس نے مجرمانہ اعتماد شکنی اور دھوکہ دہی پر کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو افسر کو گرفتار کر لیا ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ 30سے زائد ملازمین نے شکایت درج کرا ئی ہے جس کے بعد کمپنی کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا جبکہ سی ای او کے ساتھ ساتھ کمپنی کے ہیڈ آف ٹریننگ اینڈ ڈیولپمنٹ اور ہیومن ریسورس منیجر کے خلاف بھی کیس درج کیا گیا ۔ ملازمین نے الزام لگایا کہ کمپنی نے اپریل میںاچانک اپنی سرگرمیاں بند کر دی ہیں جس کے نتیجے میں ملازمین دفتر آنے سے قاصر رہے ، ملازمین اپنے بقایا جات بھی حاصل نہیں کرسکے ۔ یہ کمپنی 2025میں شروع ہوئی تھی اور اس نے ملازمین اور انٹرنس سے 15ہزار روپے فی کس بطور سیکورٹی ڈپازٹ وصول کیے تھے۔ کمپنی نے ابتداد میں ملازمین کو تنخواہیں بھی دیں جس کی وجہ سے ان میں اعتماد پیدا ہوا لیکن رواں برس جنوری کے بعد تنخواہوں کی ادائیگی روک دی گئی ۔ کمپنی نے بعد ازاں ملازمین کو چیک بھی جاری کیے جو بائونس ہو گئے ۔ملازمین نے حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ انہیں انصاف دلانے کیلئے کردار ادا کریں۔








