مقبوضہ کشمیر: محبوبہ مفتی کا گرفتارپارٹی رہنما طالب چودھری کی فوری رہائی کا مطالبہ
سرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے پارٹی رہنما اور قبائلی حقوق کے کارکن طالب چودھری کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کی گرفتاری سے گوجر-بکروال برادری کو ایک انتہائی منفی پیغام گیاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطاق محبوبہ مفتی نے سماجی رابطوں کی سائٹ ”ایکس ” پر لکھا ”بدقسمتی کی بات ہے کہ پی ڈی پی رہنما اور سرکردہ سماجی کارکن طالب چودھری کو غریب پسماندہ قبائلی برادری کے حقوق کے لیے لڑنے پر جیل بھیج دیا گیا ہے۔بھارتی پولیس نے طلب چودھری کو یکم جون کو گرفتار کیا ہے ۔
محبوبہ مفتی نے کہا کہ طالب چودھری کو سدھرا کے علاقے میں بلا جواز مسماری مہم کے خلاف پرامن مارچ کی قیادت کی پاداش میں گرفتار کیا گیا ۔ انہوںنے کہا کہ طالب چودھری کے ساتھ مجرموں جیسا سلوک انتہائی افسوسناک ہے ۔ انہوں نے گرفتارپارٹی رہنما کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔





