مقبوضہ جموں و کشمیر

دفعہ370 کی بحالی ہماری حتمی منزل ہے، اس کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے: سکینہ ایتو

 

سرینگر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں نیشنل کانفرنس کی رہنما اور وزیر تعلیم سکینہ ایتو نے کہا ہے کہ دفعہ370 اور ریاستی حیثیت کی بحالی نیشنل کانفرنس کی اصل منزل ہے اور خصوصی حیثیت کی بحالی تک پرامن احتجاج کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سرینگر میں نیشنل کانفرنس کے احتجاج کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سکینہ ایتو نے کہا کہ اگست 2019 سے جموں و کشمیر کے حقوق کی بحالی کا مطالبہ مسلسل کیا جا رہا ہے اور ہر دستیاب فورم پر یہ مطالبہ اٹھایا جاتا رہے گا۔انہوں نے کہاکہ ہمارے لیے ہر دن احتجاج کا دن ہے اور ہم ہر سطح پر اور ہر پلیٹ فارم پر پ±رامن طور پر اپنے حقوق کی بحالی کا مطالبہ کرتے رہیں گے۔وزیرِ تعلیم نے کہا کہ یہ مطالبہ صرف نیشنل کانفرنس تک محدود نہیں بلکہ یہ پورے جموں و کشمیر کے عوام کی وسیع تر خواہشات کی عکاسی کرتا ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ صرف ایک تنظیم کی آواز نہیں بلکہ پورے جموں و کشمیر کے عوام کی آواز ہے۔ سکینہ ایتو نے لوگوں کو احتجاج میں شرکت سے روکنے کے لیے مختلف مقامات پر عائد پابندیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ متعدد مقامات پر ناکے لگائے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بی جے پی کے کارکنوں کو لال چوک سے آزادانہ طور پر گزرنے کی اجازت دی جاتی ہے جبکہ نیشنل کانفرنس کے مظاہرین کو پابندیوں کا سامنا ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ ناانصافی، دباو¿ اور ہراسانی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ہم اپنے حقوق کا مطالبہ جاری رکھیں گے اور یہ جدوجہد پ±رامن طریقے سے جاری رکھیں گے۔ سکینہ ایتو نے کہاکہ ہمارا مطالبہ یہی ہے کہ دفعہ370 اور دفعہ35 اے کو بحال کیا جائے اور ریاستی حیثیت واپس دی جائے تاکہ اس من مانی اور جابرانہ طرزِ عمل کا خاتمہ ہو سکے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button