مقبوضہ جموں و کشمیر

امرناتھ یاترا کی آڑ میں سرینگر جموں ہائی وے پر سخت پابندیاں عائد

سرینگر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں 3 جولائی کو شروع ہونے والی سالانہ امرناتھ یاترا سے قبل سرینگر جموں ہائی وے اور امرناتھ غار کی طرف جانے والے راستوں پرسخت پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض حکام نے 28 اگست تک جاری رہنے والی 57 روزہ یاترا کے دوران یاتریوں کے لیے ڈرون نگرانی،چہرے کی شناخت کے لئے اے آئی پر مبنی نظام، سی سی ٹی وی مانیٹرنگ، اینٹی ڈرون یونٹس اور آر ایف آئی ڈی ٹریکنگ سمیت وسیع اقدامات کیے ہیں۔حکام نے بتایا کہ بھارتی فوج، پیراملٹری سی آر پی ایف، پولیس اور دیگر ایجنسیوں کے اہلکاروں کے علاوہ سنٹرل آرمڈ پولیس فورسز کی تقریباً 700 اضافی کمپنیاں بالتل اور پہلگام کے بیس کیمپوں اور سرینگر جموں ہائی وے پر تعینات کی گئی ہیں۔رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فورسز نے ہائی وے اور دیگر سڑکوں پر تلاشی تیز کر دی ہے جبکہ حفاظتی انتظامات کے تحت پروازوں کے لئے ممنوعہ اورخصوصی علاقے قائم کیے گئے ہیں۔ بڑی سڑکوں خاص طور پر سرینگر جموں ہائی وے پر پابندیاں اور نگرانی میں اضافہ کیاگیاہے جس سے مسافروں اور ٹرانسپورٹروں کی معمول کی نقل و حرکت متاثر ہوئی ہے۔ بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے نئی دہلی میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران متعلقہ ایجنسیوں کو ہدایت کی کہ وہ نگرانی کی جدید ٹیکنالوجی استعمال کرکے یاتریوں کے لیے ایک ناقابل تسخیر سیکیورٹی گرڈ قائم کریں۔ قابض حکام نے ایک ایڈوائزری بھی جاری کی ہے جس میں یاتریوںسے کہا گیا ہے کہ وہ صرف مجاز چینلز کے ذریعے ہی رجسٹر ہوں اور حفاظتی ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button