بھارت

بھارت :مسلمانوں کا احساس محرومی معاشرے کی اخلاقی ناکامی ہے: ششی تھرور

نئی دہلی:بھارت میں کانگریس پارٹی کے سینئر رہنما ششی تھرور نے ملک میں مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک کوایک معمول بنانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے معاشرے کی اخلاقی ناکامی قرار دیاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ششی تھرور نے ایکمضمون میں اس واقعے کا حوالہ دیا جس میں مقبوضہ جموں وکشمیر میں بی جے پی کے میڈیا انچارج سجاد یوسف شاہ کو مسلم اور کشمیری شناخت کی وجہ سے مہاراشٹر میں ہوٹل میں داخلے سے منع کیاگیا۔ ششیتھرور نے کہا کہ یہ واقعہ معاشرے میں ایک گہرے اخلاقی زوال کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ ایک عظیم تہذیب کو صرف جی ڈی پی کی ترقی یا شاہراہوں سے نہیں ماپا جاتا ہے۔ اس کی اصل عظمت اس بات میں ہے کہ وہ اپنے کمزور ترین لوگوں کے ساتھ کس طرح برتاو¿ کرتی ہے اور اقلیتیں رات کو کس طرح محفوظ طریقے سے سو سکتی ہیں۔کانگریس رہنما نے خبردارکیا کہ جب امتیازی سلوک کو ادارہ جاتی شکل دی جاتی ہے تو یہ سیاسی وابستگی کے بجائے شناخت کو نشانہ بناتی ہے۔ انہوں نے بی جے پی پر زور دیا کہ وہ اپنے ہی کارکن کے ساتھ اس طرح کے سلوک پر غور کرے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو ایک ایسے معاشرے کی تعمیر نو کرنی چاہئے جہاں ہر شہری خواہ کسی بھی مذہب کا ہو،خود کو محفوظ محسوس کرے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button