بھارت

بھارت نسل کشی کے آٹھویں مرحلے میں داخل ہو رہا ہے: امریکی کانگریس خاتون

واشنگٹن:امریکی کانگریس کی خاتون رکن الہان عمر نے بھارت میں اقلیتوں کو بڑے پیمانے پر نشانہ بنائے جانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان نسل کشی کے آٹھویں مرحلے میں داخل ہو رہا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والی امریکی کانگریس کی خاتون رکن الہان عمر نے بھارت میں مسلمانوں سے متعلق مسائل پر بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اقلیتیوں کے خلاف نسل کشی کے آٹھویں مرحلے پر پہنچ گیا ہے۔ایک بل پر بحث کے دوران، انہوں نے بھارت میں بی جے پی انتظامیہ کی طرف سے بڑھتے ہوئے امتیازی سلوک اور انسانی حقوق کے خدشات اور پالیسیوں کا حوالہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں اقلیتیں، خاص طور پر مسلمان،مسیحی برادری اور دلتوں کو بی جے پی کی حکومت انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے ۔انہوں نے بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ روا رکھے جانے والے سلوک اور مذہبی آزادیوںپر بھی سخت تشویش کا اظہار کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button