APHC

کل جماعتی حریت کانفرنس کی مودی حکومت کے کشمیر دشمن ایجنڈے کی مذمت

سرینگر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ مودی کی زیر قیادت بھارتی حکومت ظالمانہ اقدامات کرکے منظم طریقے سے کشمیر دشمن ایجنڈے کو آگے بڑھا رہی ہے جس کا مقصد کشمیریوں کو مکمل طورپر بے اختیار کرنا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارتی حکومت 5 اگست 2019 سے کشمیریوں کے سیاسی، آئینی، معاشی اور ثقافتی حقوق سلب کرنے کی پالیسیوں پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے اسے علاقے کی منفرد شناخت اور مسلم اکثریتی کردار کو ختم کرنے کے لیے ایک منظم مہم قرار دیا۔ترجمان نے کہا کہ کشمیری معاشرے کے ہر طبقے کو خواہ وہ کسی بھی فرقے یا علاقے سے تعلق رکھتا ہو، بی جے پی اور آر ایس ایس کے ہندوتوا ایجنڈے کا نشانہ بنایا جارہاہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مقبوضہ جموں وکشمیر میںآبادی کا تناسب تبدیل کر رہا ہے جس کا مقصد مسلم اکثریتی علاقے کو ہندو اکثریتی علاقے میں تبدیل کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس کشمیر کی تاریخی شناخت کو ختم کرنا چاہتی ہے اور نوآبادیاتی ہتھکنڈوں، جائیداد کے قوانین اور آبادی کے تناسب میں تبدیلی کے ذریعے ایک نیا سیاسی نظام مسلط کرنا چاہتی ہے۔ حریت ترجمان نے کشمیریوں پر زور دیا کہ وہ ہندوتوا عناصرکی سازشوں کی بھرپور مزاحمت کریں اور اپنی سرزمین، شناخت اور حقوق کا دفاع کریں۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ جموں وکشمیرمیں مودی حکومت کی پالیسیوں کا سخت نوٹس لے اور بھارت کو جوابدہ بنائے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button