بھارت
منی پور: مشتعل ہجوم نے آسام رائفلز کے کیمپ پر حملہ کردیا

امپھال: شورش زدہ بھارتی ریاست منی پور کے ضلع سینا پتی میں آسام رائلفز کیطرف سے تلاشی آپریشن کے بعد سخت کشیدگی پھیل گئی ہے ۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مشتعل ہجوم نے آسام رائفلز کے کیمپ پر پتھرائو کیا ، آگ لگانے کی کوشش کی اور سرکای گاڑیوں کی توڑپھوڑ کی۔ فورسز اہلکاروں نے حالات پر قابو پانے کیلئے ہوائی فائرنگ کی، لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کے گولے داغے۔





