بھارت

اترا کھنڈ: بی جے پی رہنما نے مسلم نوجوان کو ڈرایا دھمکایا، عوامی مقام پر نماز ادا کرنے کا الزام لگایا

دہرادون: ریاست اترا کھنڈ میں ہندو توا جماعت بی جے پی کے رہنما سجنے سنگھ نے ایک مسلم نوجوان کو بلا وجہ سخت ہراساں کیا ، ڈرایا دھمکایا اور الزام عائد کیا کہ وہ عوامی مقام پر نما ز ادا کر رہا تھا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مسلم نوجوان نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ وہ اپنے چچا حافظ دانش کے گھر جا رہا تھا کہ راستے میں سنجے سنگھ چوہان نے اسے روک لیا اور ہاتھ پکڑ لیا، شناخت کارڈ طلب کیا ، علاقے میں موجودگی کی وجہ پوچھی اور اس پر عوامی مقام پر نما ز ادا کرنے کا الزام لگایا ۔ مسلم نوجوان نے کہا کہ سنجے سنگھ نے اسے اس دوران گالیاں دیں ، ڈرایا دھمکایا اور سرعام تذلیل کی ۔
اس واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس میں سنجے سنگھ کو نوجوان سے شناخت کے ثبوت طلب کرتے ہوئے اور اسے بار بار باہر کا آدمی قرار دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔یہ ویڈیو راہ چلتے لوگوں نے بنائی ہے اور اسے شیئر کرنے والوں نے یہ بھی لکھا کہ نوجوان نماز ادا نہیں کررہا تھا بلکہ اسے صرف اسکی مذہبی شناخت کی بنا پر نشانہ بنایا گیا ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button