APHC-AJK

گلگت:”یوم الحاق پاکستان ” کے موقع پر حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے زیر اہتمام ریلی کا انعقاد

گلگت: کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے زیر اہتمام آج ”یوم الحاق پاکستان ” کے موقع پر میں گلگت شہر میں ایک عظیم الشان ریلی نکالی گئی، جس میں مختلف سیاسی، مذہبی، سماجی اور دینی جماعتوں کے قائدین، کارکنان اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ریلی کشروٹ سنہری بینک سے شروع ہوئی اور مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی کلمہ چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔ شرکا نے کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کا مطالبہ کیا۔ریلی سے جمعیت علمائے اسلام گلگت بلتستان کے سرپرستِ اعلی مولانا عطا اللہ شہاب، تنظیم اہل سنت والجماعت کے قانونی مشیر بیرسٹر مولانا اطہر محمود، مرکزی انجمن امامیہ کے صدر علامہ شرافت علی ولایت، پاکستان مسلم لیگ (ن )کے وائس پریزیڈنٹ محمد الیاس، پاکستان مسلم لیگ (ق )کے وائس پریزیڈنٹ محمد قاسم خان، جماعت اسلامی گلگت کے امیر مولانا تنویر حیدری، پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رکن حاجت علی اور مولانا حسین احمد نے خطاب کیا۔کل جماعتی حریت کانفرنس کی جانب سے جنرل سیکرٹری ایڈووکیٹ پرویز احمد، رہنما راجہ خادم حسین اور شیخ عبدالماجد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 19 جولائی 1947 کشمیری عوام کی تاریخ کا ایک فیصلہ کن اور تاریخی دن ہے، جب آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس نے قراردادِ الحاقِ پاکستان منظور کرکے ریاست جموں و کشمیر کے عوام کے جذبات، امنگوں اور مستقبل کی سمت کا تعین کیا۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام گزشتہ 78 برس سے اپنے حقِ خودارادیت کے حصول کے لیے بے مثال قربانیاں دے رہے ہیں اور بھارتی جبر، ریاستی دہشت گردی اور مظالم ان کے جذب آزادی کو متزلزل نہیں کر سکے۔مقررین نے اقوامِ متحدہ اور عالمی برادری پر اور دیاکہ تنازعہ کو سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل کرانے کیلئے کردار ادا کریں۔ریلی میں حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی، سید اعجاز رحمانی، زاہد صفی، زاہد اشرف، مشتاق احمد (نائب امیر جماعت اسلامی)، عبدالسمیع، عنایت میر سمیت مختلف سیاسی، مذہبی اور سماجی شخصیات شریک تھیں۔ریلی کے اختتام پر شہدائے کشمیر کے درجات کی بلندی، مقبوضہ جموں و کشمیر کی بھارتی تسلط سے جلد آزادی، پاکستان کی سلامتی، استحکام اور امتِ مسلمہ کے اتحاد کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button