مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر: بھارتی فورسز نے 2رہائشی مکان مسمار کر دیے

سری نگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فورسز نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں ضلع اسلام آباد میں دو رہائشی مکان مسمار کر دیے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوجیوںاور پولیس اہلکاروں نے نئی دہلی کے مسلط کردہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سہنا کے حکم پر ضلع کے علاقے بیج بہاڑہ میں عادل ٹھاکر جبکہ حسن پورہ میں ہارون گنائی کے گھر مسمار کردیے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ضلع اسلام آبادمیں ایک حملے میں بھارتی پولیس کا ایک ہیڈکانسٹیبل ہلاک ہو گیاتھا جس کے بعد بھارتی فورسز نے پوری وادی کشمیرمیں آزاد ی پسند کشمیریوںکے خلاف اپنی ظالمانہ کارروائیوں کا سلسلہ تیز کر دیا ہے ۔ قابض فورسز نے مختلف علاقوں میں چھاپوں کے دوران تین ہزار کے لگ بھک نوجوانوں کو آزاد ی کے حامی کارکن قرار دیکر گرفتار کر لیا ہے جبکہ گھروںکی مسماری کا سلسلہ بھی تیز کر دیا گیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button