بھارت میں ایل پی جی کے سنگین بحران نے توانائی پالیسیاں بے نقاب کردیں
ایل پی جی سلنڈر کی بلیک مارکیٹ میں قیمت 3 ہزار روپے تک جا پہنچی ہے
نئی دلی: مودی حکومت کی ناقص پالیسیوں کے باعث بھارت میں ایل پی جی بحران شدت اختیار کر گیاہے اور ممبئی سے راجستھان تک نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ممبئی میں ایل پی جی سلنڈر کی قلت سے کاروبار ٹھپ ، مزدوروں نے آبائی گائوں کی جانب واپسی شروع کر دی ہے۔
انڈیا ٹوڈے کے مطابق سنگین ایل پی جی بحران کے باعث سڑک پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں معاشی سرگرمیوں میں بدترین کمی کی واضح علامت ہے، ممبئی میں ایندھن کے بحران کی وجہ سے خوراک اور چھوٹے پیمانے کی صنعتوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔بھارت میں ایک ہزار روپے سے کم پر دستیاب ایل پی جی سلنڈر کی بلیک مارکیٹ میں قیمت 3ہزار روپے تک جا پہنچی ہے۔ مودی حکومت کی بدترین پالیسیوں سے توانائی بحران نے بھارتی ریاست راجستھان کو بھی شدید متاثر کیا ہے۔معاشی ماہرین کے مطابق بھارتی عوام بی جے پی سرکار کے پاس ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی مثر حکمت عملی نہ ہونے کا خمیازہ بھگت رہے ہیں۔ خلیجی جنگ کے شدید اثرات کے باعث توانائی بحران نے مودی کے خودانحصاری کے کھوکھلے دعوں اور بدانتظامی کا پول کھول دیا ہے۔






