” یوم استحصال کشمیر“ : ملک بھر میں ریلیاں نکالی گئیں، محکوم کشمیریوں کے ساتھ بھر پور اظہار یکجہتی

اسلام آباد: آج ”یوم استحصال“ کشمیر کے موقع پر ملک بھر میں ریلیاں نکالی گئیں اور سیمینار و دیگر پروگراموں کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے محکوم لوگوں کے بھر پور اظہار یکجہتی کیا گیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کی شاہراہ دستور پر ایک ریلی نکالی گئی جس میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد شرکت کی۔ریلی کی قیادت وزیر امور کشمیر،گلگت بلتستان امیر مقام ، وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چودھری ،کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی اور دیگر نے کی۔ امیر مقام اور دیگر نے اس موقع پر بھارت کے غیرقانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر کے عوام کی بہادری اور ثابت قدمی کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے باوجود کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کے حصول کا عزم کمزور نہیں ہوا۔انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ خطے میں امن اور استحکام کیلئے جموں و کشمیر کے تنازع سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد کرایا جائے۔

کراچی میں بھی عظیم الشان ریلی کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت صوبائی وزیر برائے محنت و افرادی قوت سعید غنی نے کی۔ ریلی کے اختتام پر منعقدہ ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب میں سعید غنی نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ کشمیر کی جدوجہدِ آزادی اور حقِ خودارادیت کی حمایت ہر سطح پر جاری رکھی جائے گی۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما شیخ عبدالمتین نے کہا کہ 5 اگست بھارت کے اس غیرقانونی اقدام کی یاد دلاتا ہے جس کے ذریعے اس نے 2019 میں اس روز بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کرکے کشمیری عوام کے سیاسی، آئینی اور بنیادی انسانی حقوق پر سنگین حملہ کیا۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد یقینی بنائے اور کشمیری عوام کو ان کا مسلمہ حقِ خودارادیت دلانے کے لیے مو¿ثر کردار ادا کرے۔
پنجاب کے دارلحکومت لاہور میں بھی ریلی نکالی گئی جسکی قیادت صوبائی وزیر ہاﺅسنگ بلال یاسین ، حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے سینئر رہنما محمود احمد ساگر ، حریت رہنما ﺅںزاہد مجتبی، انجینئر مشتاق محمود اور دیگر نے کی۔ بلال یاسین نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہاکہ بھارت جبر و استبداد کے وحشیانہ ہتھکنڈوں کے باوجود کشمیریوںکے جذبہ آزادی کو دبانہیں سکا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان حق خود ارادیت کی جدوجہد میںمکمل طورپر کشمیریوںکے شانہ بہ شانہ کھڑاہے۔محمود احمد ساغر اور دیگر نے 5 اگست 2019 کے غیر قانونی اور یکطرفہ بھارتی اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے انہیں بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی صریح خلاف ورزی قرار دیا۔ انہوںنے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ تنازعہ کشمیر کو کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرے۔خیبر پختون خواہ کے دارلحکومت پشار میں بھی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت صوبائی گورنر فیصل کریم کنڈی اور حریت کانفرنس آزاد کشمیر کے رہنماﺅں منظور احمد شاہ اور داﺅد یوسف زئی نے کی ۔صوبہ بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں بھی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی میں کشمیریوں کی نمائندگی حریت کانفرنس آزاد جموںوکشمیر شاخ کے رہنما حسن البنا نے کی۔
گلگت بلتستان میں بھی یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر سمینار کا انعقاد کیا گیا اور ایک عظیم الشان یکجہتی ریلی نکالی گئی، جس میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین آذر، * ، صوبائی وزرائ، اراکین اسمبلی، مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماو¿ں، کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاک کے سیکرٹری اطلاعات امتیاز وانی، وکلائ، طلبہ، سول سوسائٹی اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین آذر نے اس موقع پر کہا کہ کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی انصاف، حق اور بین الاقوامی قانون کی جدوجہد ہے، جس کی حمایت پاکستان کے ہر شہری کی قومی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں ظلم و جبر کے ذریعے کشمیری عوام کے جذبہ آزادی کو دبانے میں ناکام رہا ہے ۔ انہوں نے عالمی برادری اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد یقینی بناتے ہوئے کشمیری عوام کو ان کا ناقابلِ تنسیخ حقِ خودارادیت دلانے کے لیے مو¿ثر کردار ادا کریں۔ امتیاز وانی نے اپنے خطاب میں حکومتِ گلگت بلتستان کی جانب سے یومِ استحصالِ کشمیر کو سرکاری سطح پر بھرپور انداز میں منانے اور تمام سیاسی قوتوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنے کے اقدام کو تاریخی قرار دیا۔
مظفرآباد میں یوم سیاہ کے موقع پر احتجاجی ریلی نکالی گئی۔
دریں اثنا” یوم استحصال کشمیر“ کشمیر کے سلسلے میں آزاد جموں و کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں بھی احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کا اہتمام جموں وکشمیر لبریشن سیل اور حریت کانفرنس آزاد جموںوکشمیر شاخ نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔ ریلی میں حریت کانفرنس آزاد جموںوکشمیر شاخ کے رہنما چوہدری شاہین، عدیل مشتاق وانی، محمد شفیع ڈار کے علاوہ آزاد کشمیر کی سیاسی و سماجی شخصیات سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔شرکاء نے پاکستان اور آزاد جموںوکشمیر کے پرچم اٹھا رکھے تھے ۔ا نہوں نے بھارت کے خلاف اور آزادی کے حق میں نعرے لگائے۔مقررین نے کہا کہ 5 اگست 2019 کو بھارت نے جارحیت کا ارتکاب کیا اور مقبوضہ کشمیر کی آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی مذموم سازش کی۔ مقررین نے کہا کہ 370 اور 35 اے کی منسوخی کے بعد بھارت نے لاکھوں بھارتی شہریوں کو غیر قانونی طور پر ڈومیسائل سرٹیفکیٹ جاری کیے اور سینکڑوں کشمیریوں کو ان کی جائیدادوں اور سرکاری ملازمتوں سے محروم کر دیاہے۔KMS-08/M







