آزاد کشمیر

قانون سازی سے کشمیر بھارت کا حصہ نہیں بن سکتا، کشمیر پاکستان کے بغیر ادھورا ہے، وزیراعظم آزاد کشمیر

مظفرآباد:نو منتخب وزیراعظم آزادجموںو کشمیر افتخار گیلانی نے حلف اٹھانے کے بعد ایوان سے پہلے خطاب میں بھارت کے 5 اگست 2019 کے اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قانون سازی سے کشمیر کو بھارت کا حصہ نہیں بنایا جا سکتا، کشمیر پاکستان کے بغیر ادھورا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق افتخار گیلانی نے ایوان میں خطاب کرتے ہوئے نے کہا کہ افواج پاکستان اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے شکر گزار ہیں، پاک فوج کی وجہ سے کشمیری سکون کی نیند سوتے ہیں۔افتخار گیلانی نے کہا کہ آزاد کشمیر میں چیزیں بہتری کی طرف جائیں گی، ڈیجیٹل اکانومی کی طرف جائیں گے، اسکلڈ بیسڈ ایجوکیشن پر کام کریں گے، عوامی شکایت کے لیے ڈیجٹل سٹیزن پورٹل لانچ کریں گے۔
یاد رہے کہ افتخار گیلانی نے وزیراعظم آزاد کشمیر کے انتخابات میں 30ووٹ حاصل کیے، افتخار گیلانی کے مدمقابل پیپلزپارٹی کے سردار مختار خان نے 14ووٹ حاصل کیے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button