APHC-AJK

فیاض احمد زرگر کو پہلی برسی پر شاندار خراج عقیدت

 

اسلام آباد: کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے رہنماﺅں زاہد اشرف اور الطاف احمد بٹ نے حریت کارکن فیاض احمد زرگر کو ان کی پہلی برسی پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق زاہد اشرف نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں کہا کہ سرینگر کے وسطیٰ علاقے کے زرگر خاندان نے کشمیر کاز کے لیے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فیاض احمد زرگر کے خاندان کا تحریک آزادی جاری رکھنے کا عزم اور قربانیاں حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد سے وابستہ افراد کے لیے مشعل راہ رہیں گی۔انہوں نے مرحوم فیاض احمد زرگر کی بلندی درجات کیلئے دعاکی جنہوں نے چھ سال جیل میں گزارے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مشکلات اور اپنے پیاروں سے طویل جدائی کے باوجود وہ عزم و ہمت اور برداشت کی علامت بنے رہے۔
حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے رہنمااور جموں کشمیر سالویشن موومنٹ کے چیئرمین الطاف احمد بٹ نے اسلام آباد میں ایک بیان میں فیاض احمد زرگر کی پہلی برسی کے موقع پر انہیں شاندار خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم نے قید و بند، طویل جدائی، ذاتی صدمات اور بے شمار مشکلات کا جس حوصلے اور ثابت قدمی سے سامنا کیا، وہ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کہ فیاض احمد زرگر کی زندگی ان ہزاروں کشمیری خاندانوں کی تکالیف اور قربانیوں کی عکاس ہے جو کئی دہائیوں سے گرفتاریوں، جدائیوں اور تکالیف کا سامنا کرتے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فیاض احمد زرگر نے تقریباً چھ سال قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں، لیکن صبر، حوصلے اور استقامت کا مظاہرہ کیا۔
الطاف احمد بٹ نے کہا کہ کشمیر کی سیاسی تاریخ میں بے شمار ایسے واقعات موجود ہیں جہاں لوگوں نے قید، جدائی، غم اور سخت حالات کا سامنا کیا۔ انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور مقبوضہ جموںوکشمیر کی بھارتی تسلط سے جلد آزادی کیلئے دعا کی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button