مقبوضہ جموں وکشمیر :بھارتی حکام نے ایک اور کشمیری کی جائیداد ضبط کر لی
جموں: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی انتظامیہ نے کشمیریوں کو ان کی املاک سے محروم کرنے کی اپنی نوآبادیاتی پالیسی جاری رکھتے ہوئے ضلع راجوری میں ایک اور کشمیری کی جائیداد ضبط کر لی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی پولیس نے نئی دلی کے مسلط کردہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سہنا کے ماتحت انتظامیہ کے احکامات پر ضلع راجوری کے علاقے تھنہ منڈی میں محمد ارشد نامی شہری کی دو کنال اور چار مرلے اراضی ضبط کر لی ہے۔ ضبط کی گئی جائیداد کی مالیت تقریباً 81 لاکھ بھارتی روپے ہے۔
انتظامیہ نے جائیدار کی ضبطی کا جواز فراہم کرنے کیلئے محمدارشدپر آزادی پسند اور بھارت مخالف سرگرمیوںمیں ملوث ہونےکا الزام عائد کیا ہے۔انتظامیہ نے یہ بھی اعتراف کیا ہے کہ تھانہ منڈی پولیس نے علاقے میں اب تک 10 کشمیریوں کی کروڑوں روپے مالیت کی جائیدادیں ضبط کی ہیں۔
کشمیریوں کی جائیدادوں کی ضبطی انہیں معاشی طور پر کمزور کرنے اور ضبط شدہ جائیدادیں غیر کشمیری بھارتی ہندوﺅں کو دیکر علاقے میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی مذموم بھارتی پالیسی کا حصہ ہے۔





