مقبوضہ جموں و کشمیر

ناہیدہ نسرین کی ساس پلوامہ میں انتقال کر گئیں

سرینگر15فروری (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی غیر قانونی طورپر نظربند رہنماء ناہیدہ نسرین کی ساس پلوامہ میں انتقال کر گئی ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ناہیدہ نسرین جو کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت غیر قانونی طورپر گزشتہ پانچ برس سے نئی دلی کی تہاڑ جیل میں نظربند ہیں کی ساس پلوامہ کے علاقے پانپور میں انتقال کر گئی ہیں۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوں نے اپنے الگ الگ بیانات میں ناہیدہ نسرین سے ان کی ساس کی وفات پر اظہار تعزیت کیا ہے ۔ انہوں نے مرحومہ کی بلندی درجات اور سوگوار خاندان کیلئے صبر کی دعا کی ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button