بھارت

بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں نوعمر لڑکی کی عصمت دری اور قتل

رائے پور28مارچ (کے ایم ایس)بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں ایک نوعمر لڑکی کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیاہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق 12ویں جماعت کی طالبہ کو ضلع سورج پور میں ایک 23سالہ نوجوان نے زیادتی کے بعد قتل کردیا اور بعد میں اسے خودکشی کا معاملہ قرار دینے کی کوشش کی۔
سورج پور کے ایڈیشنل سپرانٹنڈنٹ آف پولیس ہریش راٹھور نے بتایا کہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کیاجس نے متاثرہ لڑکی کا گلا گھونٹ کر قتل کیا اور پھر اس کی لاش کو اس کے گھر میں پنکھے سے لٹکا دیا۔انہوں نے کہاکہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق متاثرہ لڑکی 12ویں جماعت کی طالبہ تھی جواپنے پریکٹیکل امتحان میں شریک ہوئی اور پھرسورج پور میں اپنے گھر واپس لوٹی جو ریاست کے دارالحکومت رائے پور سے تقریبا 300 کلومیٹر دور واقع ہے۔انہوں نے کہاکہ اس کی والدہ اپنے بیمار والد کی دیکھ بھال کے لیے بلاسپور میں تھیں، جنہیں وہاں کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔متاثرہ لڑکی کو گھر میں اکیلا پا کر ملزم وہاں چلا گیا۔ اس نے لڑکی کی عصمت دری کی اور پھر اس کا گلا دبا کر قتل کردیا۔ملزم نے اس کے بعد لاش کو چھت کے پنکھے سے لٹکا دیا اور اس کے ہاتھ پر قلم سے ایک نوٹ لکھا تاکہ یہ خودکشی کا معاملہ لگے۔بعد میں لڑکی کے بھائی اور پڑوسیوں نے اسے لٹکتے ہوئے پایا اور پولیس کو اطلاع دی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button