مقبوضہ جموں و کشمیر

ہندو انتہا پسندوں کے ہجوم نے 25سالہ شخص کو گائے ذبح کرنے کے شبے میں پیٹ پیٹ کر قتل کردیا

نئی دہلی 13اپریل(کے ایم ایس)بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں نام نہاد گائو رکھشکوں نے ایک فارم ہائوس میں بطور نگراں کام نے والے ایک 25 سالہ شخص راجہ رام کو گائے ذبح کرنے کے شبے میں پیٹ پیٹ کر قتل کردیا۔
ہندو انتہا پسندوں کے ہجوم نے راجہ رام کے دو دوستوں پر بھی حملہ کرکے شدید زخمی کردیا جوزیر علاج ہیں۔ہلاک ہونے والا شخص نئی دہلی کے علاقے دوارکا کے قریب ایک فارم ہائوس میں نگران کے طور پر کام کر رہا تھا جبکہ زخمی ہونے والے دیگردو افراد بطور مزدور کام کر رہے تھے۔ زخمی افراد کی طرف سے درج کرائی گئی ایف آئی آر کے مطابق حملہ آوروں نے اپنی شناخت”گا ئورکھشکوں”کے طور پر کی۔دہلی پولیس نے کہا کہ اس معاملے میں دو ایف آئی آر درج کی گئی ہیں اور پانچ ملزمان کو موقع سے گرفتار کیا گیا ہے۔ دوسری ایف آئی آر گائے ذبح کرنے پر مقتول سمیت تینوں افراد کے خلاف ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button