مقبوضہ جموں و کشمیر
مسئلہ کشمیر پر پاکستانی موقف کی حمایت کرنے پر ترکی کا خیرمقدم
اسلام آباد03مئی (کے ایم ایس)
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ترکی کی جانب سے مسئلہ کشمیر پر پاکستانی موقف کی حمایت کرنے پر ترک وزیر خارجہ میولود چاوش اوغلو کا شکریہ ادا کیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بلاول بھٹو نے ٹیلی فون پر ترک وزیر خارجہ میولود چاوش اوغلو سے گفتگو میں مسئلہ کشمیر پر پاکستانی موقف کی حمایت کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ ترک وزیر خارجہ نے وزارت خارجہ کا عہدہ سنبھالنے پر انہیںمبارک باد دی۔دونوں رہنمائوں نے ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد بھی دی اور سفارتی تعلقات کے 75 برس کی تکمیل کا جشن منانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔