مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ کشمیر:بھارتی پولیس نے5نوجوان گرفتار کر لیے،سوپور سے 2 لاشیں برآمد
سرینگر 06 مئی (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں بھارتی پولیس نے بارہمولہ ، گاندربل اور اسلام آباد کے اضلاع سے 5کشمیری نوجوانوں کو گرفتارکرلیا ہے۔
پولیس نے ضلع بارہمولہ میں ایک چوکی سے عاشق حسین لون اور عزیر احمد گنائی کو گرفتار کیا۔ پولیس نے عامر منظور اور شاہد رسول گنائی کو گاندربل کے علاقے Hurooسے جبکہ محمد اشفاق کو اسلام آباد کے علاقے کوکر ناگ سے گرفتار کیا۔پولیس نے گرفتار نوجوانوں کو مجاہدتنظیموں کا کارکن قراردیا ہے ۔
ادھر سوپور قصبے سے دو لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔40سالہ منظور احمد ڈار کی لاش قصبے کے علاقے ڈانگر پورہ میں پراسرار حالت میں برآمد ہوئی ۔ سوپور کے علاقے نہر پورہ سے عرفان نذیر شاہ نامی ایک اورنوجوان کی بھی لاش ملی ہے۔