بھارتمقبوضہ جموں و کشمیر

آپریشن بلیو اسٹار کی برسی سے قبل بھارتی پنجاب میں مزید فورسز کی تعیناتی کی منظوری

چندی گڑھ 18مئی (کے ایم ایس)
آپریشن بلیو سٹار کو 38برس مکمل ہونے سے قبل سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے جلد ہی بھارتی پیراملٹری فورسز کی دس کمپنیاں پنجاب میں تعینات کی جائیں گی۔
بھارتی وزارت داخلہ نے ریاستی حکومت کی درخواست پر پنچاب میں اضافی فورسز کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔ جون 1984میں بھارتی فوجیوں نے سکھوں کے مقدس ترین مقام گولڈن ٹیمپل پر حملہ کر کے سکھوں کے روحانی پیشوا جرنیل سنگھ بھنڈرا نوالہ سمیت ہزاروں سکھوں کا قتل عام کیاتھا۔ حملے میں بھارتی فوج نے سکھوں کے اس مقدس گردوارے کو بھی تباہ کر دیا تھا۔ڈائریکٹر جنرل پولیس وی کے بھورا نے کہاہے کہ جون کے پہلے ہفتہ میں آپریشن بلیو اسٹار کی برسی کے پیش نظر اضافی سیکورٹی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ عام طور پر جون میں گھلوگھرا ہفتہ کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے اضافی فورس کی ضرورت ہوتی ہے۔ریاست میں بھارتی پیراملٹری فورسز کی دس کمپنیوں کے ذریعے ایک ہزار اہلکار تعینات کئے جائیں گے جبکہ پنجاب پولیس 80اہلکار وں پر مشتمل ہے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button