مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیرمیں کل مکمل ہڑتال کی جائے گی

سرینگر 20 مئی (کے ایم ایس) غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ممتاز آزادی پسند رہنمائوں میر واعظ مولوی محمد فاروق ،خواجہ عبدالغنی لون اور شہدائے حول کی برسیوں کے موقع پرکل21مئی کو مکمل ہڑتال کی جائے گی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ہڑتال کی کال کل جماعتی حریت کانفرنس نے دی ہے جس کا مقصد مقبوضہ علاقے اور بھارت کی مختلف جیلوں میں حریت رہنماؤں اور کارکنوں کی غیر قانونی نظربندی کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرانا بھی ہے۔ بھارت کے غیر قانونی تسلط اور بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں کشمیری نوجوانوں کے قتل عام کے خلاف کل مقبوضہ علاقے میں احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی۔ لوگ کشمیری شہدا ء کی قبروں پر فاتحہ خوانی کیلئے مزار شہداء عید گاہ سرینگر جائیں گے۔میر واعظ مولوی محمد فاروق کونامعلوم مسلح افراد نے 21مئی 1990کو سرینگر میں ان کی رہائش گاہ پر گولیاں مار کر شہید کر دیا تھا، اسی روز سرینگر کے علاقے حول میں بھارتی فوجیوں نے ان کے جنازے کے شرکاء پر اندھا دھند فائرنگ کر کے 70 سوگواروں کو شہید کر دیا تھا۔12برس بعد 2002میں اسی دن نامعلوم مسلح افراد نے خواجہ عبدالغنی لون کو اس وقت شہید کردیاتھا جب وہ مزار شہداسرینگر میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کے بعد لوٹ رہے تھے ۔
ادھر سرینگر کے مختلف علاقوں میں پوسٹر چسپاں کئے گئے ہیں جن میں کشمیری عوام سے میر واعظ مولوی محمد فاروق ، خواجہ عبدالغنی لون اور شہدائے حول سمیت تمام کشمیری شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے کل ہڑتال کی اپیل کی گئی ہے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button