بھارت

بھارتی اداکارنصیرالدین شاہ کا نوپور شرماکے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ

نئی دلی09 جون (کے ایم ایس)
بالی ووڈ کے معروف اداکار نصیرالدین شاہ نے بی جے پی کی ترجمان نوپور شرما کی طر ف سے حضرت محمد ۖ خاتم النبیین کی شان میں گستاخی کی شدید مذمت کرتے ہوئے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نصیر الدین شاہ نے ایک ٹی وی چینل سے گفتگو میں بی جے پی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ بھارت کی حکمران جماعت کو پیغمبراسلام ۖکی شان میں نوپورشرما کی گستاخی پر اپنا موقف دینے اور اس کے خلاف کارروائی میں ایک ہفتہ لگا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ نوپور شرما نے اپنی وضاحت میں کہاتھا کہ ہندو دیوی اوردیوتائوں کے خلاف تبصرے سے دکھی ہو کراس نے یہ گستاخی کی ہے۔ تاہم نصیرالدین شاہ نے کہاکہ کوئی ایک بھی ایسا بیان ریکارڈ پر موجود نہیں ہے جب کسی مسلمان نے ہندو دیوی ،دیوتائوں کے بارے میں کچھ کہا ہو۔ انہوں نے کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ اگر بھارتی سماج میں تیزی سے پھیلنے والی نفرت کونہ روکا گیا تو اس کی سنگین نتائج سامنے آئیںگے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button