بھارت
تریپورہ : بی جے پی غنڈوں کا سی پی آئی ایم کے رہنماﺅں ، کارکنوں پر تشدد
اگرتلہ 01 جولائی (کے ایم ایس) بھارتی ریاست تریپورہ کے سابق وزیر اعلی مانک سرکار Manik Sarkarنے کہا ہے ریاست میں ہونے والے حالیہ ضمنی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے غنڈوں نے کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا مارکسسٹ کے کم از کم 150 رہنماﺅں اور کارکنوں کو تشدد کا نشانہ بنایا ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مانک سرکار نے ایک بیان میں کہا کہ انہوں نے انتخاب سے پہلے اور بعد میں نشانہ بننے والے کارکنوں اور حامیوں کی ایک فہرست گورنر ایس این آریہ کو پیش کی ہے اور ان سے اس معاملے کا نوٹس لینے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم حملہ آوروں کے خلاف فوری کارروائی چاہتے ہیں۔