مقبوضہ جموں و کشمیر
بھارتی پولیس نے کشتواڑ میں ایک شخص گرفتارکرلیا
جموں19 ستمبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں بھارتی فورسز نے ہفتے کے روزضلع کشتواڑ میں ایک شخص کو گرفتارکرلیا۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق فورسز اہلکاروں نے ضلع کے علاقے مڑوہ میں ایک چھاپے کے دوران عبدالغنی نامی شخص کو گرفتارکیا۔بھارتی پولیس نے مڑوہ کے پولیس سٹیشن میں ان کے خلاف ایک جھوٹا مقدمہ درج کیاہے۔